اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں کْہر پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔