23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ضلع میں 7روزہ انسداد پولیو مہم شروع، پاکستان کو پولیو فری...

راولپنڈی ضلع میں 7روزہ انسداد پولیو مہم شروع، پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے، لیاقت علی چٹھہ

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 08 جنوری (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ سال نو کی اس پہلی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پرچیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ، کوراڈ ینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجودتھے۔

بعد از افتتاح انہوں نے مہم کیلئے کئے جا نے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس پہلی انسداد پولیو مہم میں نئے سال، نیا عزم سے پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج سے مہم کا انعقاد پنجاب بھر میں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اکتوبر 2020 سے پولیو سے پاک ہے تاہم ہجرت کرنے والی آبادی یہاں ایک مسلسل رسک ہے۔ ہجرت کرنے والے آبادیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے اس رسک کو ختم کرنے کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر قطرے پلانے کے خصوصی پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ راولپنڈی میں 18 ڈرینج یونین کونسلز اور 38 ہائی رسک یونین کونسلز موجود ہیں۔ ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی ٹیمز لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریفیول اور نان اٹینڈڈ کیسز کو اسی دن کور کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پولیوفری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہر شہر ی کو اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنا ہے۔

اس موقع پر انسداد پولیو مہم کے لئے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم08 جنوری تا 14جنوری 2024تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم  میں ضلع راولپنڈی میں 05سال سے کم عمر کے 10لاکھُ15 ہزار بچوں کو حفاظتی قطر ے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس مہم کے لئے ضلع راولپنڈی میں 245یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچارج کو مقرر کیے گئے۔ اسکے علاوہ ں 3675ٹیمیں تشکیل،330 فکسڈ پوائنٹس جبکہ 163 ٹرانزٹ پو انٹس مقرر کیے گئے۔ انسداد پولیو مہم کے لئے کل ٹیمیو ں کی تعداد  4168 ہے اور مہم کے پہلے روزضلع راولپنڈی میں 02لاکھ50ہزاربچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرہ جات پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=427758

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں