راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 62 کیس رپورٹ

140

راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 62 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 996ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز میں 33مریض پوٹھوہار ٹاؤن پری اربن ایریا، 7راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ، 5چکلالہ کنٹونمنٹ، 12 میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، 3 پوٹھوہار رورل جبکہ گوجر خان اور کہوٹہ سے ایک ایک سامنے آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں یکم جنوری سے اب تک 3920 ایف آئی آرز، 2697 کوچالان، 1531 عما رتیں سر بمہر جبکہ 17,856,000روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔