راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی،14سو28بوری چینی برآمد

209
چینی

راولپنڈی۔ 11 ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرکے14سو28بوری چینی برآمد کرلی ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کلر سیداں میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی گئی اور 50 کلو فی تھیلے کے حساب سے 1428 تھیلے پر مشتمل گودام کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی،

اشیاء کو عوام کی پہنچ تک بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جائے گا، حکومتی احکامات کی روشنی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،چینی چوروں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ ذخیرہ اندوز کی گئی چینی کو ضبط بھی کر لیا جائے گا،ذخیرہ اندوز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ بھر پور انداز سے متحرک ہے۔