راولپنڈی۔10اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتارکر کے 9 کلو سے زائدچرس برآمدکر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزمہ بخت مینہ سے 01کلو600گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم حسن سے 01کلو550گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم شکیل خان سے 01کلو400گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم کامران سے 02کلو 70گرام چرس،
ملزم جہانزیب سے 01کلو90گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم غلام مرتضی سے 540گرام چرس،کلر سیداں پولیس نے ملزم راشد سے 520گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم سجاول سے 515گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔