راولپنڈی پولیس نے 14 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان

115
Arms and Ammunition
Arms and Ammunition

راولپنڈی۔11جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے 14 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم نفیس سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم عدنان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم امیر خان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم سہیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

ویسٹریج پولیس نے ملزم آصف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم بشیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم محسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم شیر دل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم رحیم گل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم علی صغیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

دھمیال پولیس نے ملزم عابد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ملزم عرفان سے 30 بور پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔