راولپنڈی پولیس نے اقدام قتل اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے

159
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔14جون (اے پی پی):راولپنڈی کی تھانہ صادق آباد پولیس نے اقدام قتل اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہداور اقدام خودکشی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم علی حیدر کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرمان صادق آباد پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔