27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران...

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔29اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سہیل سے 1 کلو 550 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم شفیق سے 1 کلو 260 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم رزاق سے 520 گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم خاقان سے 510 گرام چرس برآمد کی ہے۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ اس موقع پر ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ منشیات کے ناسور کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں