راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی،شراب سپلائی ،غیر قانونی اسلحہ ،قمار بازی اور دیگر جرائم میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 09 قماربازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ساجد، راحیل، کاشف، رشید، شیث حسن، ذیشان، واصف، قیصر اور اشتیاق شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 14 ہزار 300 روپے، 08 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بلاول یعقوب کو گرفتار کرلیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران وارث خان پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سلیمان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔ پیرودہائی پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے1 کلو 120 گرام چرس برآمد ہوئی۔ کینٹ پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے 860 گرام چرس برآمد کی۔ رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کرکے ملزم سے 800 گرام چرس برآمد کی۔ ویسٹریج پولیس نے ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان اکبر شہزاد اور نور رحمان کو گرفتار کرلیا۔
بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم امتیاز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ری فلنگ برآمد ہوئے۔ کلرسیداں پولیس نے ملزم مطلوب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01 کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد،دھمیال پولیس نے ملزم شہباز کو گرفتار کرکے ملزم سے01 پستول30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کر لیا۔ریس کورس پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کرکے ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568629