راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

68
شراب سپلائرز

راولپنڈی۔3ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 25 ملزمان گرفتار کر کے شراب ،

اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم احمد سے 10 لیٹر شراب، ملزم حمس الرحمان سے 7 لیٹر شراب، ملزم شیراز گل سے 6 لیٹر شراب، ملزم طالب سے 6 لیٹر شراب، ملزم عثمان سے 6 لیٹر شراب، ملزم مطیع اللہ سے 6 لیٹر شراب، سول لائن پولیس نے ملزم نوید سے 10لیٹر شراب، کلر سیداں پولیس نے ملزم شاہ رخ سے 10 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم قاسم سے 10 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم جوئیل سلیم سے 7 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم ریاض سے 7 لیٹر شراب، ملزم نوید سے 6 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم سٹیفن سے 5 لیٹر شراب،

آر اے بازار پولیس نے ملزم پطرس سے 5 لیٹر شراب، ملزم سلمان سے 5 لیٹر شراب، ملزم پرویز سے 5 لیٹر شراب ، کلرسیداں پولیس نے ملزم تصور سے 9 ایم ایم پستول معہ ایمونیشن، ملزم عاقب سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم دانش سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم علی حسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم بلال سے دو 9 ایم ایم پستول معہ ایمونیشن، ملزم کبیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم خرم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

ملزم سرتاج سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ثاقب سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔