راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

66

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 11 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم نعمان سے2کلو 100 گرام چرس ، صدر واہ پولیس نے ملزم منیر سے ایک کلو 600 گرام چرس ، صدر بیرونی پولیس نے ملزم ذیشان سے ایک کلو 400 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم بلاول سے 10 لیٹر شراب، ملزم حسن سے 6 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم عرفان سے 6 لیٹر شراب،

کلر سیداں پولیس نے ملزم دانش سے 11 بوتل شراب، ملزم محبوب سے ایک بوتل شراب، بنی پولیس نے ملزم زین سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم رضوان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم مامون سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔