23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے...

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

- Advertisement -

راولپنڈی ۔26اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 24 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم مسکین سے ایک کلو 600 گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم الطاف سے ایک کلو 400 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم سے ایک کلو 265 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم اختر سے ایک کلو 200 گرام چرس، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم سفیر سے ایک کلو 260 گرام چرس، ملزم کامران سے ایک کلو 280 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے ایک کلو 600 گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم نوشیروان سے 540 گرام چرس، ملزم رمیض سے 520 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے 510 گرام چرس،

- Advertisement -

واہ کینٹ پولیس نے ملزم احسن سے 450 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم قاسم سے 530 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم طارق سے 250 گرام چرس، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم عاقب سے 10 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم وقاص سے 10 لیٹر شراب، ملزم وہاج سے 10 لیٹر شراب، ملزم فیاض سے 10 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم وقاص سے 10 لیٹر شراب، ملزم احتشام سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شمشیر سے 5 لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم یوسف سے 20 لیٹر شراب، ملزم اسرار سے 20 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم ثاقب علی سے 50 بوتل شراب اور صدر واہ پولیس نے ملزم محمد مشتاق سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382866

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں