راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،17ملزمان گرفتار

127
Rawalpindi Police
Rawalpindi Police

راولپنڈی۔ 17 ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،17ملزمان گرفتار،19کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم مبشر سے 02کلو330گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزمہ مہرش بی بی سے 2کلو200گرام چرس،

ملزمہ نور سے 02کلو50گرام چرس،ملزم ثاقب سے01کلو160گر ام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم رضوان سے 01کلو 650گرا م چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حبیب اللہ سے 1کلو660گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم فیاض سے 01کلو550گرام چرس،

نصیر آباد پولیس نے ملزم مبشر سے 01کلو250گرام چرس،ملزم ارشد سے 660گرا م چرس،ملزم ازکار بن اکبر سے 640گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم زاہد عباس سے 01کلو50گرام چرس،ملزم وارث شاہ سے 520گرام چرس،ملزم سجاد سے 520گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم جاوید سے 550گرام چرس،ملزم شہباز سے 540گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم اخلاق سے 520گرام چرس،ملزم نزاکت سے 530گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،

سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔