راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

76

راولپنڈی۔9فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 5 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم خالد سے ایک کلو 800 گرام چرس ، رتہ امرال پولیس نے ملزم نعیم سے ایک کلو 500 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم سرفراز سے ایک کلو 300 گرام چرس ، نصیر آباد پولیس نے ملزم عدنان سے 680 گرام چرس اور ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ذیشان جاوید سے 540 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔