راولپنڈی۔28اگست (اے پی پی):آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 29ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم ثمر مجید سے 2کلو 500گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملز م راحیل سے 2کلو 400گرام چرس،ملزم عمران سے 1کلو 600گرام چرس،ملزم ساجد سے 1کلو 250گرام چرس،
صدر بیرونی پولیس نے ملزم ناصر سے 1کلو 520گرام چرس،سٹی پولیس نے ملزم طلحہ سے 1کلو 360گرام چرس،سول لائن پولیس نے ملزم کمال احمد سے 1کلو 310گرام چرس،ذوالفقار سے 01کلو 260گرام چرس،ملزم اجمل سے 01کلو 230گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم سلمان سے01کلو 420گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم عابد سے 01کلو 250گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم فیصل سے 01کلو150گرام چرس،
گوجر خان پولیس نے ملزم حق نوازسے 02کلو200گرام چرس،ملزم حمزہ سے 718گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم مصطفی سے 300گرام چرس،ملزم ارم رئوف سے 300گرام چرس برآمد کر لی۔کہوٹہ پولیس نے ملزم قمرآزاد سے 20لیٹر شراب،ایئر پور ٹ پولیس نے ملزم اکرام سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم خورشید سے 10لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم عمران سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم فاروق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن
،نصیر آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم امیر خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم طلعت سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ساجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم مہتاب سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،راوت پولیس نے ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
آر اے بازار پولیس نے ملزم سعید سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملز م جاوید سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383600