راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 افراد گرفتار

4
03 suspects arrested
03 suspects arrested

راولپنڈی۔28جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ صادق آباد، تھانہ چکلالہ اور تھانہ صدر واہ کے علاقوں میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔