راولپنڈی۔10مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں مختلف اقسام کے پستول، گولیاں اور دیگر ممنوعہ سامان شامل ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پولیس کی ان کارروائیوں کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595366