راولپنڈی ۔1مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاقو کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم عاصم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے چاقو کے وار سے شہری یاسر اقبال کو زخمی کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر شاکر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 50 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واداتوں میں ملوث 02 ملزمان توقیر اور شہروز کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا، ملزما ن سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590934