31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،11ملزمان گرفتار،اسلحہ ودیگرسامان برآمد

راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،11ملزمان گرفتار،اسلحہ ودیگرسامان برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔12دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کرنے والے 02ملزمان کمال احمد اور میر وائس کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے گیس سلنڈر اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے۔چونترہ پولیس نے ملزم شعبان سے 01 کلاشنکوف معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم رضوان سے 02 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سیف اللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

نصیر آباد پولیس نے ملزم اصغر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم محمد عرف موسی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے ملزم عمر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سلیمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم بابر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم منتظر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419188

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں