راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،16ملزمان گرفتار

160
Arrested
Arrested

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات ،شراب اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتارکر کے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،

آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اظہر کو گرفتارکر کے چوری شدہ 2 موٹرسائیکل برآمدکیں ۔سول لائنز پولیس نے ملزم دل فراز سے01 کلو 660 گرام چرس، ملزم احمدمرزا سے 560گرام چرس، ملزم مقصود سے 560گرام چرس، روات پولیس نے ملزم وقار سے 260گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عاطف سے 30لیٹر شراب، ملزم فیضان سے 30لیٹر شراب، ملزم نبیل سے 30لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سلیم سے 10لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم اسد سے 10لیٹر شراب،

کہوٹہ پولیس نے ملزم اسد سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔گوجر خان پولیس نے ملزم آزاد سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن اور 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم علی طاہر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم احسان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم اسامہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم نعیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔