راولپنڈی۔11فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری سمیت 17 ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 04ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں نعمان، سجاول، محمد طحہٰ اور عمران شامل ہیں،ملزمان سے سامان آتش بازی131 پٹاخے، 100 سوتر گولے، 22 سٹک پٹاخے، 18 انار، 11 باکس اور 06 ہوائیاں برآمد ہوئیں۔
بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی لاروہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عمیر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے بنی پولیس کو مطلوب تھا۔ جاتلی پولیس نے ملزم افتخار سے 620 گرام چرس برآمد کی۔ مندرہ پولیس نے ملزم توصیف سے 570 گرام چرس برآمد کی۔
کلرسیداں پولیس نے ملزم قاسم سے 520 گرام چرس، ملزم خرم سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم حیدر سے 15 لیٹر شراب، ملزم جمال سے 12 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے۔ سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران بنی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ، یونس، محمد احمد، ایان، اسماعیل اور حمزہ شامل ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559306