- Advertisement -
راولپنڈی۔2اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ چار ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عثمان اور شہریار کو گرفتار کر کے دو 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔
ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سلیمان اور الیاس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سلیمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن جبکہ ملزم الیاس سے 6 روند پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577916
- Advertisement -