راولپنڈی۔11جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 200 سے زائد پتنگیں اور 7 ڈوریں برآمد کر لیں ۔گرفتار ملزمان میں سہیل، فرحان، مزمل، عمران، سیف الرحمن، ثاقب اور ایمل حسیب شامل ہیں۔ ایس پی راول نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے ۔پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔