راولپنڈی پولیس کی کارروائی ۔چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

89
راولپنڈی پولیس کی کارروائی ۔چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

راولپنڈی ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کےمطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عمر اور نور الحسن شامل ہیں، ملزمان سے 16 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔

صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں روح علی اور سجاد خان شامل ہیں،ملزمان سے 11 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئے۔ مندرہ پولیس نے ملزم بابر سے 560 گرام ہیروئین،ملزم مراد خان سے 680 گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ملزم طارق سے 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی۔

گوجر خان پولیس نے ملزم جنید سے 30 لیٹر شراب، ملزم احمد سے 05 لیٹر شراب، ملزم ہارون سے 05 لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم علی حسن سے 10 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے 08 لیٹر شراب، ملزم شہباز سے 07 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم امان سے 10 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم دانیال سے 05 لیٹر شراب، ملزم فیصل سے 05 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم احتشام سے 04 لیٹر شراب، ملزم سہیل سے 01 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ناصر سے 01پستول معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم حمزہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم تنویر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔