28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، ضلع بھر میں قتل،منشیات فروشی،قمار بازی ،غیر قانونی...

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، ضلع بھر میں قتل،منشیات فروشی،قمار بازی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 20 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔2مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل،منشیات فروشی،قمار بازی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 20 ملزمان گرفتارکر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم جمیل کو گرفتار کرلیا،اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔دریں اثناء گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا،

ملزم وقاص نے فائرنگ کر کے سجاد حسین کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔نیوٹاؤن پولیس نے ملزم توصیف سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم زوہیب اختر سے 1 کلو 260 گرام چرس، ملزم طیب سعید سے1 کلو 120 گرام چرس، ملزم سمیع اللہ سے 600 گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے ملزم شوکت سے 800گرام چرس برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 08 قماربازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ضمیر، منگل خان، جہانزیب، عارف، قیصر، میرافسان، عارف اور نقاش شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 30 ہزار روپے، 07 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔

- Advertisement -

صادق آبا دپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شوکت زیب کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2022سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ واہ کینٹ پولیس نے ملزم وجاہت10لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم ہارون سے10لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ندیم سے05لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم حمید سے01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں