راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، گیارہ ملزمان گرفتار ،منشیات اور اسلحہ برآمد

103
Criminal arrested
Criminal arrested

راولپنڈی ۔23نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 11 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم عمر سے ایک کلو 420 گرام چرس،

نصیر آباد پولیس نے ملزم عرفان سے ایک کلو 400 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 560 گرام چرس، ملزم راحیل سے 620 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم عمران سے 530 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمان سے 540 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم ارشاد سے 200 گرام چرس ، کہوٹہ پولیس نے شراب سپلائر نثار احمد سے 120 بوتل دیسی شراب ، وارث خان پولیس نے ملزم ہوگن پطرس سے 10 لیٹر شراب ،

ائیر پورٹ پولیس نے ملزم عزیز فاروق سے 223 بور پستول معہ ایمونیشن اور گوجر خان پولیس نے ملزم طارق سے کارپین معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔