24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،ضلع بھر میں منشیات فروشی،قمار بازی،چوری،شراب سپلائی اور غیر...

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،ضلع بھر میں منشیات فروشی،قمار بازی،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 30 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔11اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی،قمار بازی،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 30 ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم کامران سے 2 کلو 350 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم خالد سے 1 کلو 750 گرام چرس، ملزم شہزاد سے 1 کلو 640 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم نعیم سے 1 کلو 340 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم نصیراحمد سے 1 کلو 100 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم بہروز سے530گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم بلال سے600گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے ملزم سجاد سے550گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم الیاس سے600گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے540گرام چرس، روات پولیس نے ملزم عرفان سے540گرام چرس برآمد کی۔

وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07قما ربازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شاہ زیب، معین، کامران خان، عبدالرحمن،وسیم،ساجد اور عمر شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 55ہزار 300 روپے، 05موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔ وارث خان پولیس کے 3 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ملزمان سے تفتیش میں مزید پیشرفت،ملزمان سے2 مزید مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ قبل ازیں گینگ کے ملزمان سے 12 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکیے جاچکے ہیں،گرفتار ملزمان میں آکاش،نوید اور عبد المعیز شامل ہیں۔

- Advertisement -

نیوٹائون پولیس نے ملزم سلیم سے100لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم ندیم سے30لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم عمران سے12لیٹر شراب، گنجمنڈی پولیس نے ملزم ذیشان سے08لیٹر شراب برآمد کی۔ صادق آباد پولیس نے ملزم اکرام سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم جاوید سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم وحید سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم کاشف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ارسلان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580773

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں