راولپنڈی پولیس کی ہوئی فائرنگ،آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،19شہری گرفتار

185

راولپنڈی۔1جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 19ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئےہیں۔تفصیلات کے مطابق سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کیے تھے،ہوائی فائرنگ،آتش بازی،ہلڑ بازی اور ون ویلنگ پر موثر کنٹرول کیاگیا جس کی روک تھام کے لئے 6600 سے زائد افسران مامور تھے، 57 خصوصی پکٹس لگائی گئی تھیں۔ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے 13 مقدمات درج کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 300انار،200سوتر گولے،170ہوائیاں،60ماچس پٹاخہ، 30پھول جھڑیاں اور08کیک پٹاخے برآمد ہوئے۔سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کاسامان لے کرجانے والے 3ملزمان فدا، فہیم اور حسن کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 25شوٹ گولے،04کلرسموگ،03سٹک،25سوتر گولے اور06انار برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔