
راولپنڈی۔1ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ، راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک کیا
، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس کرکٹ میچز کی بہترین سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میچ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔