15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات

راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے ساڑھے چار سو سے زائد افسران سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں۔ ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں