32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںراولپنڈی چکوال بھون ریلوے لائن کی بحالی پرکام ہورہاہے، وفاقی وزیرریلوے

راولپنڈی چکوال بھون ریلوے لائن کی بحالی پرکام ہورہاہے، وفاقی وزیرریلوے

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرریلوے محمدحنیف عباسی نے کہاہے کہ راولپنڈی چکوال بھون ریلوے لائن کی بحالی پرکام ہورہاہے، ملک بھرمیں ریلوے کی ایک انچ اراضی پرکسی کوقبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی ریلوے محمدحنیف عباسی نے کہاکہ راولپنڈی چکوال بھون ریلوے لائن کی بحالی پرکام ہورہاہے۔

وزیراعظم کے وژن اورہدایات کی روشنی میں ملک بھرمیں ریلوے کی ایک انچ اراضی پرکسی کوقبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھرمیں تجاوزات کے خلاف کامیاب مہم چلائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں موسی پاک ٹرین بحال کردی گئی ہے اسی طرح خوشحال خٹک ایکسپریس کوچھ سال بعددوبارہ بحال کردیاگیاہے،اسی طرح راولپنڈی چکوال بھون ریلوے لائن کوبھی بحال کیاجائیگا، یہ تاریخی ریلوے لائن ہے اورسیاحت ومال برداری کے حوالہ سے بھی یہ اہم ریلوے لاین ہے۔

- Advertisement -

اس پربہت جلد کام ہوگا۔قبل ازیں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ تاریخی طورپرراولپنڈی چکوال بھون ریلوے لائن تھی جس کوختم کردیاگیا، ریلویز کی اراضی پرلوگوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، وزیرریلویز نے ان کوششوں کوروکنے کی کوشش کی جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے لائن آبادیوں کی ضروریات کوپوراکرنے کے ساتھ ساتھ سالٹ رینج سے نمک اورکوئلہ کو بھی فریٹ ٹرین سے لاسکتی ہے۔انہوں نے ریلوے لائن کوبحال کرنے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600134

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں