33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ کے دوران...

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی۔13اپریل (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں پاور بینک، ہینڈ فری، ائیر پوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کوئی ممنوعہ شے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کےباہمی تعاون سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کو سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داری کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار پولیس افسران و جوان سیکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کر رہی ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581408

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں