نمائندہ۔ 05 اپریل (اے پی پی) گوجر خان:سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے لئے نئی بس سروس و روٹس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
انہوں نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پنڈی میں نئی بس سروس و روٹس کی منظوری دی ہے جس میں پنڈی سے روات گوجر خان تک کا روٹ بھی شامل ہے، نئی بس سروس میں کے سبب پنڈی کی طرح گوجر خان کے باسیوں کو بھی جدید بس سروس میسر ہو سکے گی ۔
گوجر خان تک نئی بس سروس کی منظوری پر گوجر خان سے روانہ پنڈی اسلام آباد جانے والے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین و کالجز یونیورسٹیز میں جانے والے طلبہ طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام پر و پنڈی انتظامیہ کو عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے عمل میں گوجر خان کو شامل کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔