راولپنڈی۔16اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کر کے 80 لیٹر سے زائد شراب اور 30 بوتلیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز سے 15 لیٹر، طیب عثمان سے 10 لیٹر، اور عامر پرویز سے 18 لیٹر شراب برآمد کی۔
اسی طرح عبید الرحمن کے قبضے سے 15 لیٹر، نیو ٹاؤن پولیس نے حمزہ سے 5 لیٹر، چکلالہ پولیس نے اورنگزیب سے 5 لیٹر، ٹیکسلا پولیس نے عمر طیب اور عبید سے 5، 5 لیٹر شراب جبکہ واہ کینٹ پولیس نے جنید اختر سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ سول لائنز پولیس نے سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانگیر کے قبضے سے 30 بوتل شراب برآمد کی۔ پولیس حکام کے مطابق شراب فروشوں کے خلاف یہ مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔
ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582865