15.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومضلعی خبریںراولپنڈی، خاتون سے زیادتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

راولپنڈی، خاتون سے زیادتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔5مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے زیادتی،راہزنی اور منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان گرفتار کر لئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق کلرسیداں پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست د ی کہ ملزم عدیل نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم و زیورات لیے۔

کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا۔آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ثاقب کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 12 ہزار500 روپے برآمدہوئے،ملزم چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔صدر واہ پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک کلو600گرام چرس برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

کلرسیداں پولیس نے ملزم اسد فاروق کو گرفتار کرکے ملزم سےایک کلو350گرام چرس برآمد کی۔ ائرپورٹ پولیس نے ملزم ملزم عادل کو گرفتار کرکے ملزم سے540گرام چرس برآمد کی۔بنی پولیس نے ملزم اسماعیل کو گرفتار کرکے ملزم سے367گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں