راولپنڈی۔6دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے و گیس ریفلنگ میں ملوث 14ملزمان گرفتارکر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم ناصر سے 01کلو350 گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم نوئیل سے 850گرام چرس، ملزم مائیکل سے 250گرام چرس، ملزم سلمان سے 20لیٹرشراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم احمد سے 18لیٹرشراب، گوجرخان پولیس نے ملزم احتشام سے 15لیٹرشراب برآمدکرلی۔
رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان شاہد اورتبریز کو گرفتارکرلیا، صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے ملزم زیارت گل کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے۔واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہ ولی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم محمد اسامہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم عمیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
روات پولیس نے ملزم عدنان سے 01رائفل 44بور معہ ایمونیشن، ملزم ارسلان سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔