راولپنڈی۔23اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات ،شراب اور اسلحہ برآمدکر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے ملزم رحمان اللہ سے 01کلو 530گرام چرس،سٹی پولیس نے ملزم رحمان اللہ سے 1کلو 260گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم وسیم سے 1کلو 250گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم ابراہیم سے 1کلو 200گرام چرس،پیر ودھائی پولیس نے ملزم شبیر سے 680گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم توقیر سے 550گرام چرس،ملزم مطلوب حسین سے 20لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم بلال سے 550گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم شوکت سے 10لیٹرشراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم نبیل سے 06لیٹر شراب برآمد کرلی۔
چونترہ پولیس نے ملزم محمد مہتاب سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن،ملزم قدرت اللہ سے 01کلاشنکو ف معہ ایمونیشن،ملزم ساجد سے 01کلاشنکو ف معہ ایمونیشن،ملزم طارق سے 01کلاشنکو ف معہ ایمونیشن،ملزم غلام اکبر سے01کلاشنکو ف معہ ایمونیشن،ملزم ارسلان سے 01رائفل معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم ارباب سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم محمد احسان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381862