راولپنڈی،ریس کورس پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا

139
پشاورپولیس کی شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں ،متعد د ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔18نومبر (اے پی پی):ریس کورس پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری حامد نے گزشتہ سال ساتھیوں کے ہمراہ مل کر سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری فضل الرحمان کو ریس کورس کے علاقہ میں قتل کیا تھا،

اشتہاری تھانہ چکری میں بھی قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہے۔ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔