راولپنڈی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزمان میں توفیق اور ثقلین شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاجبکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔شناخت پریڈ کے بعدمال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔ ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378