25.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا گورکھپور نرسری کا دورہ،مختلف شعبوں...

راولپنڈی،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا گورکھپور نرسری کا دورہ،مختلف شعبوں کاجائزہ لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔5مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) احمد حسن رانجھا نے گورکھپور نرسری کا دورہ کیا اور مختلف اقسام کے پودوں اور موسمی پھولوں کی کاشت کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ گورکھپور نرسری، جو راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ کے قریب ایک ہزار کنال پر مشتمل ہے، شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو موسمی پھولوں اور پودوں کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

دورے کے دوران ڈی جی پی ایچ اے نے نرسری میں پودوں اور پھولوں کی افزائش کے عمل کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ عملے کو مزید بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور نرسری راولپنڈی کو سرسبز رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسری میں تیار کیے گئے پودے اور پھول شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شجرکاری کے اہداف کو بھی یہی نرسری کامیابی سے پورا کر رہی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گورکھپور نرسری میں شہریوں کو گھریلو باغبانی اور پودوں کی افزائش کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے نرسری کو پنجاب کی بڑی نرسریوں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ راولپنڈی کے پارکوں کو گھاس، پودے اور پھولوں کی کیاریاں گورکھپور نرسری سے فراہم کی جا رہی ہیں جس سے پی ایچ اے پودوں کی دستیابی کے معاملے میں خودکفیل ہو چکی ہے۔ نرسری میں ہر قسم کے پھول اور پودے دستیاب ہیں جبکہ مختلف اقسام کے گلاب بھی بڑی تعداد میں کاشت کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کو خوبصورت، سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں