35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںرباط میں اماراتی عربی گھوڑوں کا تین روزہ عالمی کپ (ہفتہ سے...

رباط میں اماراتی عربی گھوڑوں کا تین روزہ عالمی کپ (ہفتہ سے )شروع ہوگا

- Advertisement -

ابو ظہبی ۔9مئی (اے پی پی):رباط میں اماراتی عربی گھوڑوں کا عالمی کپ کل (ہفتہ سے )شروع ہو گا ، 171 گھوڑے تین روزہ مقابلوں میں شریک ہوں گے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ’’ایمریٹس عربین ہارس گلوبل کپ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا تیسرا مرحلہ کل ہفتہ سے مراکش کے دارالحکومت رباط میں شروع ہو گا۔تین روزہ مقابلے انسٹیٹیوٹ نیشنل دو شووال پرنس ولی عہد مولائے الحسن میں منعقد ہوں گے، جہاں 52 سے زائد مالکان کے 171 عربی نسل کے گھوڑے شرکت کریں گے۔

مقابلوں میں ایک سالہ، دو اور تین سالہ نر و مادہ کولٹس، مادی گھوڑیاں (میئرز)، اور نر گھوڑے (سٹالینز) شامل ہوں گے۔ مراکش عربی گھوڑوں کی افزائش، مقابلوں، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔رباط میں 2013 میں قائم ہونے والا نیشنل ہارس انسٹیٹیوٹ، جو ولی عہد شہزادہ مولائے الحسن کے نام سے موسوم ہے، مراکش میں گھڑسواری کا پہلا ادارہ ہے، جو نوجوان سواروں کی تربیت اور گھڑ دوڑ کی قومی و عالمی سطح پر ترویج کے لیے وقف ہے۔اماراتی عربی ہارس گلوبل کپ کے دوسرے ایڈیشن میں دنیا بھر کے گھوڑوں کے مالکان اور افزائش کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی مضبوط اور منفرد چیمپئن شپ مقابلے شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ سلسلہ متحدہ عرب امارات کی عربی گھوڑوں کی دیکھ بھال اور بین الاقوامی شناخت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔اس ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 2 فروری 2025 تک آسٹریلیا میں منعقد ہوا، جبکہ 1 اور 2 مئی کو دوسرا مرحلہ بحرین میں مکمل ہوا۔ چوتھا مرحلہ 17 جولائی کو چین میں ہوگا، اس کے بعد یکم اگست کو سلطنت عمان میں پانچواں مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔یورپ میں اس سلسلے کا پہلا مقابلہ پولینڈ میں 8 اگست کو، جبکہ 30 اگست کو بیلجیئم میں ساتواں مرحلہ ہوگا۔ 11 ستمبر کو امریکہ میں آٹھواں، اور 18 ستمبر کو ارجنٹینا میں نواں مرحلہ ہوگا، جبکہ دوسرے ایڈیشن کا آخری اور دسواں مرحلہ 8 نومبر 2025 کو اٹلی میں منعقد کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں