27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںربیع الاول کے دوران امن و امان ،کیپیٹل پولیس، علمائے کرام اور...

ربیع الاول کے دوران امن و امان ،کیپیٹل پولیس، علمائے کرام اور کمیٹیوں کا مکمل تعاون کا عزم

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):12ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا ایک اہم اجلاس سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) سیکریٹریٹ سرکل علی رضا قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ اجلاس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنزمحمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا تاکہ مقدس مہینے کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں میلاد کمیٹیوں کے اراکین، مقامی تھانے کے دائرہ کار میں آنے والے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔شرکا نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ ربیع الاول کے موقع پر امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔پولیس اور مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ مل کر کام کریں گے تاکہ جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کو پُرامن انداز میں یقینی بنایا جا سکےجو اتحاد اور بھائی چارے کی عکاسی ہو۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں