ربیع الاول ہمارے لئے نہایت رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، فرخ حبیب

87

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے عید میلاد النبی کے موقع پر کہا ہے کہ ربیع الاول ہمارے لئے نہایت رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ہمیں سرور کائنات کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیئے ۔ بدھ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معلم انسانیت صرف مسلمانوں کے لئے ہی مبعوث نہیں ہوئے بلکہ تمام جہانوں کے لئے رحمتہ اللعلمین بن کر تشریف لائے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ اقدس میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حضرت محمد کی سنتوں پرعمل کرنے کے ساتھ آپس میں حسن اخلاق اور رواداری کو عام کریں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تصور ہم سب کے لئے آئیڈیل ہے اور پاکستان ، ریاست مدینہ میں ضرور تبدیل ہو گا۔