رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کا بہت بڑا قدم ہے ، قرآن مجید اوراسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں ۔صدر مملکت کا سیرت النبی ۖ کانفرنس سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب

123

کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ   وزیراعظم کا رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بڑ ا بہت قدم ہے، قرآن مجید اوراسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں، ہمیں اپنی قوم کی تربیت کرنی چاہئے، اس ضمن میں سب سے پہلے علمائے کرام عبادات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی تربیت دیں، حکومت اچھی اور معیاری تعلیم کے لئے کام کررہی ہے ۔

ہفتہ کو گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گورنرہائوس میں منعقدہ سیرت النبیۖ کانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ایک اہم ستون ہے اور قوم کی تربیت میں اس کا اہم کردار ہے، پاکستان کا میڈیا ایک ذمہ دار میڈیا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کانفرنس میں شریک علماو مشائخ کا شکر گزار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا تصور رکھتے ہیں اور وہ علماکی مدد کے منتظر ہیں تاکہ ملک کو فلاحی ریاست بنایا جاسکے اس سلسلہ میں ریاست پاکستان کا حکمران آپ کی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہے علماکرام عمران خان کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم رحمت العالمین اتھارٹی بنا رہے ہیں یہ اتھارٹی وزیر اعظم کو مشورہ دیگی اورتمام عالم اسلام کے علما کرام اس میں شامل ہوں گے لیکن پاکستان کے علماکرام اسے لیڈ کریں گے کیونکہ علماکرام کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے ،اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ریاست مدینہ بنائیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ میرے اللہ نے وزیر اعظم کے دل میں نبی ۖ ﷺکی محبت رکھی ہے جب نبیﷺ ۖ کا ذکر آتا ہے ہمارے سر تعظیم میں جھک جاتے ہیں ،وزیر اعظم ہر جگہ ہمارے نبیﷺ ۖ کی بات کرتے ہیں جو بات دل سے کی جائے وہ اثر کرتی ہے،نبیﷺ ۖ کی تعلیمات اپنانے سے ہی ہم سرخرو ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہمیں بتاناہوگا کہ اپنا رول ماڈل نبی ﷺۖ کو بنائیں ۔ سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر سال ہم عقیدت و محبت ، جوش اور جذبہ سے عید میلا د لنبی ۖ مناتے ہیں کیونکہ ہم آپ ﷺکے امتی ہیں اور ان کی غلامی اور اتباع کا دم بھرتے ہیں اور ان کے لائے ہوئے دین کی عزمتوں کو دل و جان سے مانتے ہیں ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ اتھارٹی اس وژن کی عکاس ثابت ہوگی ،اس ضمن میں علما کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے تاکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکے ۔