36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںرحیم یارخان ،فوڈ اتھارٹی نے مختلف دکانداروں کو 2 لاکھ سے جرمانہ...

رحیم یارخان ،فوڈ اتھارٹی نے مختلف دکانداروں کو 2 لاکھ سے جرمانہ کیا گا۔شہزاد خان مگسی

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 30 اپریل (اے پی پی):محکمہ فوڈ اتھارٹی رحیم یارخان کےڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی نےریسٹورنٹ،ملک شاپ اور آئس کریم شاپ کا معائنہ کیا،معیار بہتر نہ ہونے پر 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،90 لیٹر ملاوٹی دودھ،20 کلو مختلف فوڈ آئٹمز تلف کئے گئے، یہ کارروائیاں جمال دین والی روڈ،ایئر پورٹ روڈ،شاہی روڈ پر کی گئیں۔

مصنوعات میں استعمال ہونے والے اجزاء،وے پاؤڈر پر لیبلنگ نہ ہونے پر 1 لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر ریسٹورنٹ کو 65 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

مزید دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر ملک شاپ کو 10 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں