23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںرحیم یارخان،حکومت پنجاب دیہاتی خواتین کو لائیو سٹاک کی با اختیار بنانے...

رحیم یارخان،حکومت پنجاب دیہاتی خواتین کو لائیو سٹاک کی با اختیار بنانے میں مصروف عمل ہے،سیکرٹری لائیو سٹاک

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 18 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح رحیم یار خان ضلع میں بھی دیہی نادار، بیوہ اورمطلقہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں رحیم یار خان ضلع کی تحصیل لیاقت پور اور خانپور کی 168 دیہی نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین میں گائے (ویہڑی) اور بھینس (جھوٹی) بذریعہ قرعہ اندازی مفت دی گئیں۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چوہدری مسعود برادر چوہدری محمود ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن ، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل ، سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اظفر ضیاء ،ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈپٹی سیکریٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب محمد وسیم چغتائی، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوانہ اکرم، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسماعیل’ ڈاکٹر محمد عمران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈاکٹر حسن رضا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک و دیگرافسران و سٹاف اور دیہی خواتین شریک تھیں۔

- Advertisement -

ثاقب علی عطیل سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مفت فراہم کیے گئے جانوروں کا علاج معالجہ اور ویکسی نیشن کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہ وزیر علیٰ پنجاب کے شانداراقدام سے لائیو سٹاک کے شعبہ کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے لائیو سٹاک اثاثہ جات کی مفت فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

انہوں نے لائیو سٹاک حاصل کرنے والی خواتین سے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حاصل ہونے والے ان اثاثہ جات کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی جائے۔ چوہدری مسعود نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفت لائیو سٹاک حاصل کرنے والی دیہی خواتین کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کے باوقار روزگارکے لیے مفت لائیو سٹاک اثانہ جات کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584164

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں