24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومشوبزرشتوں کی اہمیت سمجھنے والے انسان سے شادی کرنے کو ترجیح دوں...

رشتوں کی اہمیت سمجھنے والے انسان سے شادی کرنے کو ترجیح دوں گی،یمنی زیدی

- Advertisement -

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اداکاری یمنٰی نے کہا کہ رشتوں کی اہمیت سمجھنے والے انسان سے شادی کرنے کو ترجیح دوں گی۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں شادی بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں نہ ہی ان کو کوئی پسند ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر وہ شادی کریں گی تو ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو رشتوں کو نبھانا جانتاہوں اور شادی کی اہمیت سے واقف ہو۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ان کی فیملی کی رضا مندی اور پسند بہت اہم ہے۔جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنہ زیدی نے کہا کہ وہ ایک اچھا انسان ہوگا، یقیناًاسے ایک اچھا اور مہربان انسان ہونا چاہیے۔ اسے تیز اور ذہین بھی ہونا چاہیے۔ شکل یا بصری صرف میری آنکھوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اسے میری آنکھوں کے لیے پرکشش ہونا چاہیے اور اس کی میرے ساتھ اچھی دوستی بھی ہونی چاہیے۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ کو کون سا ہیرو پسند ہے؟،

- Advertisement -

یمنٰی زیدی نے کہاکہ مجھےہالی وڈ سٹار ٹام کروز پسند ہیں، لیکن میں انہیں بطور ہیرو پسند کرتی ہوں، وہ بہت اچھے لگتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مجھ سےدیکھنے میں کم خوبصورت نظر آئے، میں ایسا ہی چاہتی ہوں۔ یمنٰی ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘‘ کی کامیابی سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=430453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں