رشین گولڈن گرل ماریا شراپووا 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ کورٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی

230

لوزانے ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا کی سزا میں 9 ماہ کی کمی کر دی جس کے تحت شراپووا کو 15 ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہنا پڑے گا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں سال آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر دو برس کی پابندی عائد کر رکھی تھی، سزا میں کمی کے بعد روسی ٹینس سٹار 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی اہل ہو جائیں گی۔ رواں سال مارچ میں شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا تھا