اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے 64 رکنی طلباء وطالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وفد نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔