رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں ہر نماز پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،ڈی آئی جی آپریشنز

82

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں ہر نماز پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ترجمان کے مطابق شہر بھر کی تمام مساجد پر پولیس جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مختلف مساجد کے سرپرائز دورے کئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق افسران و جوانوں کی موجودگی چیک کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ شہر بھر کی 5059 مساجد کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، کیٹگری اے 218 مساجد پر ایک افسر، 6 اہلکارڈیوٹی پر مامور ہیں،کیٹگری بی کی 776 اور سی میں 4065 مساجد کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،14 ہزار شہری رضاکار بھی مساجد سکیورٹی کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔فیصل کامران نے کہا کہ سحر وافطار اوقات میں سیکورٹی کے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، لاہور پولیس کا ہر جوان شہریوں کی حفاظت کے ہمہ وقت تیار ہے۔